Homeتازہ ترینموبائل فونز کی قیمتوں میں 18 ہزار روپے تک کمی

موبائل فونز کی قیمتوں میں 18 ہزار روپے تک کمی

A trend of continuous decline in mobile phone prices is being seen in Pakistan

موبائل فونز کی قیمتوں میں 18 ہزار روپے تک کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چار ماہ کے دوران مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں 18 ہزار روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی وجہ ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام ہے۔ ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے موبائل فون سستے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایک اور تاریخی ہفتہ: انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ موبائل فونز کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے لیکر 18 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مقامی سطح پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ماضی کی طرز کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے، اب بینک آسانی سے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھول رہے ہیں جس کی بدولت ملک میں خام مال کی درآمد ممکن ہو رہی ہے اور پاکستان میں تقریبا 30 کے قریب موبائل فون بنانے والی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

Share With:
Rate This Article