Homeپاکستانسینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے

سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے

father of Pakistan Muslim League-N (PMLN) leader and Member of National Assembly Saira Afzal Tarar and senior politician, passed away

سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان افضل تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی، مریم اورنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

Share With:
Rate This Article