Homeتازہ ترینٹانک: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Security forces have killed 4 terrorists while conducting intelligence-based operation against terrorists in Tank district

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں چار دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد علاقہ میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share With:
Rate This Article