Homeتازہ ترینایک اور تاریخی ہفتہ: انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک اور تاریخی ہفتہ: انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Pakistan benchmark share index hits record high

ایک اور تاریخی ہفتہ: انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (سنو نیوز) رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ اور گولڈ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 833 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ انڈیکس 72 ہزار 743 کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

مجموعی حصص کی مالیت میں رواں ہفتے 184 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن دس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی

مارکیٹ میں اس ہفتے 130 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 25 کروڑ سے زائد حصص کی تجارت ہوئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔ 4 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ 30 لاکھ ڈالر رہی۔

رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایک ڈالر 277 روپے 39 کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔

گولڈ مارکیٹ میں اس ہفتے سونا 7 ہزار 800 روپے سستا ہوا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے پر آگئی۔

Share With:
Rate This Article