28 April 2024

Homeتازہ ترینلاہور میں اغوا کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

لاہور میں اغوا کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

kidnapping cases in Lahore

لاہور میں اغوا کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہورشہر میں اغوا کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس و اغواءبرائے تاوان سیل تمام تردعوئوں اور کوششوں کے باوجود بھی متعدد مغویوں کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 80روز میں اغوا برائے تاوان اور اغوا کی 514وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن اور سٹی ڈویژن میں اغوا برائے تاوان کی ایک، ایک واردات رپورٹ ہوئی ۔

رواں سال میں اب تک اغوا کی 512وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اغوا کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 155وارداتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ صدر ڈویژن 109وارداتوں میں دوسرے نمبر پر ، سٹی ڈویژن 103وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 90وارداتوں کے ساتھ چوتھے ، سول لائن ڈویژن 33وارداتوں کے ساتھ پانچویں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 18وارداتوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

شہر میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انویسٹی گیشن و اغوا برائے تاوان سیل پولیس تمام ترکوششوں کے باوجود بھی متعدد مغویان کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے۔

Share With:
Rate This Article