29 April 2024

Homeپاکستانوفاقی حکومت کا چیئرمین نادراکی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا چیئرمین نادراکی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

lieutenant general muhammad munir afsar

وفاقی حکومت کا چیئرمین نادراکی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطورچیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔ حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی ہے۔

نگران دور کی تعیناتی، متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےسیکشن 230کے تحت اس عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصور ہوتی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نادرا رولز2020 ء میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

رول7اے کےتحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیا جا سکتا ہے۔ حاضرسروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہونا لازم ہے۔محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 ءکو کی گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article