Homeتازہ ترینپاکستانی کرکٹر جنید خان کی ویرات کوہلی پر شدید تنقید

پاکستانی کرکٹر جنید خان کی ویرات کوہلی پر شدید تنقید

Virat kohli and Junaid Khan

پاکستانی کرکٹر جنید خان کی ویرات کوہلی پر شدید تنقید

ممبئی: (ویب ڈیسک) ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کے فلاپ ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹر جنید خان نے ایک بار پھر لفظی حملہ کیا ہے۔ ممبئی انڈینز کے اسٹار بائولر جسپریت بمراہ نے ویرات کوہلی کو 3 رنز کے ذاتی اسکور پر اپنا شکار بنایا تھا۔

جمعرات کو کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں ممبئی انڈینز (MI) نے رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 9 گیندوں میں 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کے فلاپ ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹر جنید خان نے ایک بار پھر ان پر لفظی حملہ کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبئی انڈینز کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ نے ویرات کوہلی کو 3 رنز کے ذاتی اسکور پر اپنا شکار بنایا تھا۔

پاکستانی کرکٹر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی پر طنز کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ۔ اس پوسٹ میں جنید خان نے ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ‘اسٹرائیک ریٹ 33.33’۔ ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں جب ویرات کوہلی آؤٹ ہوئے تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 33.33 تھا۔ جنید خان نے اس پوسٹ کے ذریعے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ جنید خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔

Junaid Khan tweet

اس پوسٹ کے بعد جنید خان کو بھارتی مداحوں نے بری طرح ٹرول کیا ہے۔ ویرات کوہلی اس وقت آئی پی ایل 2024 ءمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں آگے ہیں۔ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2024 ءکے 6 میچوں میں 79.75 کی اوسط سے 319 رنز بنائے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اس دوران ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ جنید خان اس سے قبل بھی کئی بار ویرات کوہلی کے حوالے سے اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔

جنید خان نے پاکستان کے لیے 22 ٹیسٹ، 76 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 17 مئی 2019 ءکو کھیلا تھا۔ جنید خان نے ٹیسٹ میں 71، ون ڈے میں 110 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

جسپریت بمراہ کے پانچ وکٹوں کے بعد سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کی دھماکا خیز اننگز کی بنیاد پر ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایشان کشن نے صرف 34 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو نے 19 گیندوں میں 52 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ ممبئی انڈینس نے آر سی بی کی طرف سے دیا گیا 197 رنز کا ہدف 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔

Share With:
Rate This Article