Homeپاکستانپرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی/ فائل فوٹو

پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز کے میڈیکل بورڈ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور بیٹا راسخ الہی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کا جیل میں علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا 78 سالہ شخص کی کیا حالت ہوگی، ان کے ساتھ سرکار کیا کر رہی ہے؟ جس پر سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کہتے ہیں کہ پہلے وزیرِ صحت کے کہنے پر پرویز الہٰی کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ نمائندہ پمز ڈاکٹر نوید نے کہا کہ پرویز الہٰی کو وزیرِ صحت کے کہنے پر جیل منتقل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پمز ہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کر کے پرویز الہٰی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ جیل کا دورہ کر کے پرویز الہی کے میڈیکل کا دوبارہ جائزہ لے، ہفتے کے روز دورہ کر کے رپورٹ دیں کہ پرویز الہی کو جیل میں رکھا جائے یا ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Share With:
Rate This Article