Homeتازہ ترینعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی منڈی میں تیل/ فائل فوٹو

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ آئل عالمی منڈی میں 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا ہے۔

عالمی بینچ مارک برینٹ آئل 3.94 فیصد اضافے کے ساتھ 90.54 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ یو ایس ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 4.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 86.09 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

دوسری جانب حکومت کی جانب سے عوام پر بجلی اور پیٹرول کے بعد اب گیس بم بھی گرا دیا گیا۔ ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11 روپے 70 پیسے تک اضافہ کر دیا۔

سی این جی پر 200 روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فی کلو سی این جی پر 36 روپے
کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔

اس سے قبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔ ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دیا گیا۔

ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ اب 200 روپے فی کلو ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان اور پوٹھار ریجن شامل ہیں۔ ریجن ٹو سندھ اور خطہ پوٹھار کے سوا پنجاب کے دیگر شہروں پر مشتمل ہے۔

Share With:
Rate This Article