Homeکاروبارمارکیٹ تجزیہانٹربینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

کراچی :(ویب ڈیسک )انٹربینک میں روپے کی گرفت کمزور ہونے لگی، روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسےمہنگا ہو کر 278 روپے 44 پیسے کا ہوگیا،گذشتہ روز ڈالر11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔

معیشت میں ڈالر کی ضرورت بتدریج بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے چند دنوں تک ڈالر کا انٹربینک ریٹ 277 اور 278روپے گرد مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

آئی ایم ایف سے جاری پروگرام کی آخری قسط ممکنہ طور پر جاری ہونے اور نئے بیل آؤٹ پروگرام میں شمولیت کے بعد ہی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کی درست سمت کا تعین ہوسکے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالر قرض کی منظوری ودیگر مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے تین ہفتے بعد انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں  آیا ہے۔

ملک کی معاشی بہتری، سیاسی استحکام اور شرح سود زیادہ ہونے سے ریٹ آف ریٹرن پرکشش ہونے کے سبب غیرملکی سرمایہ کار پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین ہفتوں سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مثبت سگنلز مل رہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ساتھ جاری معاملات کے بعد مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے سستے قرضوں کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے استحکام کا باعث ہیں۔

غیرملکیوں کی چار سالہ وقفے بعد مارچ میں پاکستان میں 82ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، پاکستان کے زرعی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مالیاتی ضروریات پر بات چیت کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Share With:
Rate This Article