Homeتازہ ترینسلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو آخری لمحات میں شکست دیدی

سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو آخری لمحات میں شکست دیدی

Sultan Azlan Shah Cup: Pakistan beat Malaysia in the last minute

سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو آخری لمحات میں شکست دیدی

ایپوہ :(سنو نیوز) سلطان اذلان شاہ کپ کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 5-4 سے شکست دیدی جس میں ابو محمود نے آخری لمحات میں قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

9 گول کے اس سنسنی خیز مقابلے میں کچھ بہترین گول دیکھنے کو ملے کیونکہ گرین شرٹس 60 منٹ کے طویل وقت کے بعد فاتحانہ طور پر سامنے آنے میں کامیاب ہوئے۔

میچ کا آغاز نویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملنے سے ہوا جسے سفیان خان نے بغیر کسی پریشانی کے گول میں بدل دیا۔ تاہم، ملائیشیا نے فوری جواب دیا اور ہوم سائیڈ کے لیے ابو کمال آرزئی نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

پہلا کوارٹر 1-1 سے ختم ہوا لیکن دوسرے کوارٹر میں ملائیشیا نے برتری حاصل کر لی کیونکہ آرزئی نے ایک بار پھر گول کر دیا۔ تیسرا کوارٹر پچھلے سے مختلف نہیں تھا کیونکہ آرزئی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے رکھی ۔

ملائیشیا میچ پر حاوی تھا جبکہ پاکستان کے لیے اپنے دفاع کو توڑنا مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن اس نے میچ میں واپسی کرکے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کیخلاف دو گول داغ دیے۔ سفیان اور ذکریا حیات نے بالترتیب 50ویں اور 53ویں منٹ میں گول کئے۔

ملائیشیا نے ایک بار پھر 56 ویں منٹ میں مارہان جلیل کی جانب سے گول کرکے برتری حاصل کرلی اور میچ کے اختتام میں صرف چار منٹ باقی رہ گئے، اس دوران پاکستانی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔

پاکستان نے گول کرنے کے لیے زور لگانا جاری رکھا اور سفیان نے ایک بار پھر 59ویں منٹ میں اسکور برابر کردیا۔

سفیان نے اپنا تیسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کرنے کے چند سیکنڈ بعد، پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے ابو محمود نے گول میں بدل دیا۔

پاکستان کا اگلا میچ اب اسی مقام پر اتوار کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ تمام قوم اس جیت پر مبارک کی مستحق ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ اس کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ہاکی ٹیم کی فتح قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خو شی ہے کہ پہلے ہی میچ میں پاکستان نے اپنی قابلیت کو منوایا ہے۔پاکستانی نوجوان اور بالخصوص ہمارے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیم نے مثالی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

Share With:
Rate This Article