Homeپاکستانسیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، چھ دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، چھ دہشتگرد جہنم واصل

Action of security forces in North Waziristan, six terrorists were killed

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، چھ دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے وطن کے چھ دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 3 اور 4 مئی کی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے ۔

علاقہ میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔

Share With:
Rate This Article