Homeتازہ ترینمسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت/ فائل فوٹو

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (سنو نیوز) مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے ملک میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1458 روپے کی بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں 10 گران سونا 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی، 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2395 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی جس کے باعث پاکستان کی مقامی مارکیٹ کی قیمتیں بھی اثرانداز ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیزی کے بعد مندی پر بند

گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی تھی، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔

گزشتہ روز سے ایک روز قبل بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

Share With:
Rate This Article