Homeکاروبارپاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیزی کے بعد مندی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیزی کے بعد مندی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیزی کے بعد مندی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیزی کے بعد مندی پر بند

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری اتار چڑھاؤکا شکار، کے ایس ای-100انڈیکس 150.34پوائنٹس کی کمی کے بعد 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند۔

اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کے دباؤ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔

کاروبار میں مندی سے سرمایہ کاروں کو17 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے کم ہو کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے خدشات کے پیش نظر بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں اور معاشی بہتری کے اثرات فوری ظاہر نہ ہونے پر قلیل المدتی فروخت سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

Share With:
Rate This Article