Homeٹیکنالوجییوٹیوب کا ایڈ نہ دیکھنے والوں کیخلام بڑا اقدام

یوٹیوب کا ایڈ نہ دیکھنے والوں کیخلام بڑا اقدام

یوٹیوب کا ایڈ نہ دیکھنے والوں کیخلام بڑا اقدام

یوٹیوب کا ایڈ نہ دیکھنے والوں کیخلام بڑا اقدام

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) ویڈیوز پر موجود ایڈ نہ دیکھنے کا معاملہ،یوٹیوب کاموبائل ڈیوائسز میں ایڈ بلاکر کے خلاف کام کرنے والا فیچر متعارف کرانےکا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ اپڈیٹ کے مطابق وہ صارفین جو تھرڈ پارٹی ایڈ بلاکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں ان کویوٹیوب استعمال کے دوران بفرنگ کے مسائل اور ’یہ مواد آپ کی ایپ کے لیے دستیاب نہیں ہے‘ جیسے پیغام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو بلاشبہ رنگ میں بھنگ ڈال دےگا۔

گذشتہ برس یوٹیوب نے صارفین کی ویڈیو کے دوران اشتہارات دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یوٹیوب پریمیئم میں اپ گریڈ کرنا تھا۔ ویڈیو پلیٹ فارم کی جانب سے ایڈ بلاکنگ آن رکھنے والے صارفین کے لیے ویڈیوز کو غیر فعال کرنا شروع کر دیا تھا۔

اس حوالے سے یوٹیوب نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی پالیسیاں تھرڈ پارٹی ایپس کو اشتہارات بند کرنے کی اجازت نہیں دیتیں کیوں کہ ایسا کرنے سے تخلیق کار کی کمائی میں رکاوٹ آتی ہے۔

پلیٹ فارم موبائل ڈیوائسز میں استعمال کیے جانے والے ایڈ بلاکرز کو ہدف بنانے جارہی جو صارفین کو ایڈ بلاکنگ ایپ میں بغیر کسی اشتہار کے یوٹیوب دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یوٹیوب صرف ان تھرڈ پارٹی ایپس کو ان کی اے پی آئی استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے جو یوٹیوب کے قواعد کی پاسداری کرتی ہیں۔

جب کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کوئی ایپ ان ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو اپنے پلیٹ فارم، تخلیق کاروں اور ناظرین کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ میسجز کو کیسے ریکور کیا جائے؟

Share With:
Rate This Article
Tags