Homeتازہ ترینسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

کراچی:(ویب ڈیسک ) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی، ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواریکارڈ۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق انٹرن یشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی جس کے باعث پاکستان کی مقامی مارکیٹ کی قیمتیں بھی اثرانداز ہوئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی قیمت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Share With:
Rate This Article