Homeتازہ ترینانسٹاگرام پر ریلز دیکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

Instagram-Reels

انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

لاہور: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے والوں کیلئے بڑی خبر، انسٹاگرام اپنے ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاک سوشل میڈیا حریف انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

رپورٹس کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام خاص ریلز کیلئے نئے فیچر پر کام کررہا ہے، اور متعارف کروائے جانے والے نئے فیچر کو ‘بلینڈ’ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدود رکھ سکیں گے، یعنی یہ پرائویسی سے متعلق فیچر ہوگا یعنی اس فیچر سے آپ اپنی ریلز صرف مخصوص اشخاص تک بھی شیئر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل: شہری پریشان

اسی طرح ریکمنڈڈ ریلز یا تجویز کردہ بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور آپ کے دوستوں کے علاوہ کوئی نہیں دیکھ سکے گا اور ترجیحات کے حساب سے ریلز سامنے آئیں گی اور وقت ضائع نہیں ہوگا۔

بلینڈ فیچر کا مرکزی مقصد پرائیویسی ہے کیونکہ اس سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔ انسٹاگرام حکام کے مطابق توقع ہے کہ اس فیچر سے انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت ضرور حاصل کرسکے گا۔

Share With:
Rate This Article