Homeتازہ ترینپاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل: شہری پریشان

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل: شہری پریشان

Internet

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل: شہری پریشان

لاہور: (ویب ڈیسک) پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے جس کے بعد سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کچھ علاقوں میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پورے پاکستان میں انٹرنیت سروس معطل ہونے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آسکی، انٹرنیٹ معطلی اور بحالی کی ذمہ داری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کس وجہ سے ہوا ہے تحقیقات کی جارہی ہے، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سب میرین کیبل کا متاثر ہونا بھی انٹرنیٹ میں خلل پیدا کرسکتا ہے۔

ذرائع ٹیلی کام آپریٹرز کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انٹرنیٹ سروس میں خلل کیوں ہوا، بظاہر یہ اندرونی معاملہ لگ رہا ہے۔

Share With:
Rate This Article