Homeپاکستانعید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

عید الفطر چاند/ فائل فوٹو

عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، نئے چاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی اموراسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس میں مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، چاند کی شہادتیں ملنے نہ ملنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Share With:
Rate This Article