عید کے موقع پر ٹرین کرایوں میں بڑی کمی
Image

لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے مسافروںکو عید کا تحفہ دے دیا، عید کے دنوں میں ٹرین کرایوں میں کمی کا اعلان۔

تفصیات کے مطابق عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت موجودہ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

دوسری جانب لاہور میں پردیسوں سے اوورچارجنگ کے معاملے پر متعدد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، پردسیوں سے اوورچارجنگ کرنے پر 360 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے بسوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 192 گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ چیف ٹیکنیکل افسر لاہور نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو مجوزہ کرایہ سے زائد کرایہ ہرگز نہیں لینے دیا جائے گا، ڈرائیورز اور مالکان سے گاڑیوں پر مجوزہ کرایہ نامہ بھی نصب کروایا جارہا ہے۔