Homeصحتوٹامن ڈی کی زیادتی شہری کی جان لے گئی

وٹامن ڈی کی زیادتی شہری کی جان لے گئی

وٹامن ڈی کی زیادتی شہری کی جان لے گئی

وٹامن ڈی کی زیادتی شہری کی جان لے گئی

لندن:(ویب ڈیسک) برطانوی شہری وٹامن ڈی کی زیادتی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ماہرین صحت کی وٹامن ڈی سے متعلق وارننگ جاری۔

برطانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ برطانوی شہری ڈیوڈ کا انتقالhypercalcemia کے باعث ہوا۔

ہائپرکیلیسیمیا کے دوران وٹامن ڈی زیادہ لینے سے خون میں کیلیشیم کی سطح بڑھ جاتی ہے کیونکہ وٹامن ڈی خون میں کیلشیم کو جذب کروانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ڈیوڈ کوتشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں دس دن زیرعلاج رہنے کے بعد بعد ڈیوڈ کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق 89 سالہ شہری میں وٹامن ڈی کی سطح بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے وہ ڈیوڈ کیلئے زہرِ قاتل ثابت ہوا اور ہائپرکیلیسیمیا کی وجہ بنا۔

موت سے قبل ایک ٹیسٹ کی رپورٹ میں ڈیوڈ میں وٹامن ڈی کی سطح 380 ng/mL پر آئی تھی جبکہ نارمل سطح 20 ng/mL ہے جو ہڈیوں کی اچھی صحت کے لیے کافی ہے۔

ڈاکٹر زکا کہنا تھا کہ ڈیوڈ کی موت کے بعد خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ وٹامن سپلیمنٹس کو زیادہ مقدار میں لینے سے ممکنہ طور پر بہت سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہاتھوں کی کمزور گرفت کن مہلک بیماریوں کی علامت ہے؟

Share With:
Rate This Article