Homeتازہ ترینسولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

سولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

Solar-Paint

سولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

لاہور: (ویب ڈیسک) سستی بجلی کی پیداوار کیلئے نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف کرادیا گیا، سولر پینٹ اب سولر پینلز کے مترادف کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ انتہائی سستی ٹیکنالوجی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سولر پینٹ کی مدد سے اب کسی بھی دیوار کو سولر پینل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا ایک بہترین اور اچھا ذریعہ ثابت ہورہی ہے، سولر پینٹ سے سولر پینلز کے مقابلے میں زیادہ آسانی اور کم خرچ میں بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی مواد سے متعلق بڑا فیصلہ

سولر پینٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے، پینٹ میں روشنی کے حوالے سے حساس اربوں ذرات شامل ہوتے ہیں، جس دیوار یا جگہ پر سولر پینٹ کیا جائے گا وہ جگہ پھر سولر پینلز کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سولر ایکشن الائنس کے مطابق پوری دنیا میں لوگ اب سستی بجلی اور توانائی کیلئے سولر پینٹ کی طرف متوجہ ہورہے ہیں، سولر پینٹ کو فوٹو وولٹاٹیک پینٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سولر پینٹ جس دیوار یا جگہ پر ہوگا وہ سولر پینل کے طور پر کام کرے گا اور اس جگہ پر جب بھی سورج کی روشنی پڑے گی تو وہ سستی توانائی بنانے میں مدد دے گی، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی حاصل کرنے کے لیے سرکٹ لگانا پڑتا ہے۔

سولر ایکشن الائنس نے مزید بتایا ہے کہ امریکا کی یونیورسٹی آف بفیلو کے ریسرچرز نے ایسا حساس میٹریل تیار کیا ہے جو روشنی میں سولر پینٹ میں استعمال ہوکر توانائی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین نے ایسا اسپرے بنایا ہے جو بنیادی طور پر سولر وال پیپر کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھریلو آلات میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا

اس میٹریل کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو ایلان کریمر کا کہنا ہے کہ سولر پینٹ کا بنیادی مقصد توانائی کے حصول کو انتہائی آسان اور سستا بنانا ہے۔

سولر پینٹ کی کامیابی میں ابھی تک صرف ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سولر پلیٹس یا پینلز سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے 20 فیصد کی حد تک توانائی یا بجلی پیدا کرتے ہیں جبکہ سولر پینٹ اب تک 8 فیصد تک بجلی کشید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ سولر پینٹ کی پیداوار 10 فیصد تک یقینی ہوجائے تو یہ نئی ٹیکنالوجی بھی تجارتی پیمانے پر زیازہ آسانی سے قابل قبول ہوگی۔

Share With:
Rate This Article