Homeپاکستاندہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،تین دہشتگرد جہنم واصل

دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،تین دہشتگرد جہنم واصل

دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،تین دہشتگرد جہنم واصل

دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،تین دہشتگرد جہنم واصل

اسلام آباد:(سنونیوز)سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،آپریشن کے دوران تین دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت رنگ لیڈر عظمت عرف عظمتی ، رنگ لیڈر کرامت عرف ہنزلہ ، ریحان کے نام سے ہوئی ، ہلاک دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں ڈسٹرک اینڈ سیشن جج پر حملے سمیت متعدد دہشتگردی کہ کاروائیوں میں ملوث تھے ؕ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد،ہلاک دہشت گرد ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے ۔کامیاب آپریشن پر علاقہ مکینوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے اور دہشتگردی کے خلاف اپنے غیرمتزلزل عزم کا اظہار بھی کیا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے اظہار پر عائد واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں، وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پرہوتا ہے۔

جنگوں سے متعلق بات کرتے ہوئے آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے لیکن اس بھارتی جارحیت پر پوری دنیا خاموش ہے۔ وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔

کیڈیٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا آپ مادر وطن کے دفاع ،عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

پاکستان ایئرفورس کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بولے کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ہم سب کے سامنے ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیڈیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا، مزید انہوں نے کہا کہ راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں، آپ کو جو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اس کے لیے پرعزم رہیں اور ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں۔

Share With:
Rate This Article