Homeکاروبارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ

کراچی:(ـسنونیوز) عید الفطر کی چھٹیوں سے پہلے آخری کاروباری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ،انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 220 کی سطح پرٹریڈ کررہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست خریداری کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 69 ہزار 275 پر ٹریڈ کر تارہا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی

Share With:
Rate This Article