Homeپاکستانپاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی کا منفرد اعزاز،پہلی خاتون بن گئی

پاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی کا منفرد اعزاز،پہلی خاتون بن گئی

پاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی کا منفرد اعزاز،پہلی خاتون بن گئی

پاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی کا منفرد اعزاز،پہلی خاتون بن گئی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کا بڑا اعزاز، دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرکے ہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نےنیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے کامیاب اور تاریخ سنگ میل طے کرلیا۔

نائلہ کیانی شاندار کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔مکالو سر کرنے کے بعد اب نائلہ کیانی 3 سال کے کم عرصے کے دوران 8 ہزار سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن گئی تھیں۔کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

Share With:
Rate This Article