Homeتازہ تریننوجوانوں کو ہنراور روزگار کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

نوجوانوں کو ہنراور روزگار کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

نوجوانوں کو ہنراور روزگار کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

نوجوانوں کو ہنراور روزگار کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد:(رپورٹ،فرح ربانی)نوجوانوں کو جدید ترین ہنر فراہم کرنے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دارلحکومت میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزارت تعلیم کے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق یہ آئی ٹی لیب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 وفاقی سرکاری ڈگری کالجوں میں تعمیر کی جائیں گیں۔ ان آئی ٹی لیبارٹریز میں طلباء کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، AI اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کے چھ ماہ کے کورسز کی پیشکش کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں تقریباً 1000 طلباء کو کورسز کروائے جائیں گے۔ایسے کورس متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کی مارکیٹ میں مانگ ہے۔ ان کورسز کو NAVTTC نے NUST، نیشنل سکلز یونیورسٹی، COMSATS اور NUML جیسی مشہور یونیورسٹیوں کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔

وزارت تعلیم کے اعلا میہ کے مطابق یہ کورسز مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ ابھی تک ان کورسز کیلئے 3600 طلباء رجسٹریشن حاصل کر چکے ہیں،یہ لیبز وزیر اعظم پاکستان کی ہدائیت پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا چاند پر خلائی مشن بھارت سے مختلف کیسے؟

Share With:
Rate This Article