Homeتازہ ترینمرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا

مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا

Chicken meat has become cheaper by Rs 227 per kg in three weeks

مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ تین ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی طلب کم ہونے سے قیمتیں کم ہوئیں۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 470 روپے فی کلو ہوگئی۔

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاو جاری ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو مقرر جبکہ درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 160 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

ٹماٹر 5 روپے فی کلو مہنگا، سرکاری قیمت 95 روپے فی کلو ہوگئی، درجہ اول ٹماٹر کی فروخت 140 روپے فی کلو ہونے لگی۔ لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 640 روپے فی کلو مقرر جبکہ بازار میں لہسن 740 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں ادرک 700 روپے کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔ سبز مرچ کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 105 روپے کلو کر دی گئی، جس کی فروخت 150 روپے فی کلو تک ہو رہی ہے۔

لیموں چائنہ کی سرکاری قیمت 230 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ مارکیٹ میں لیموں 300 روپے کلو تک بکنے لگے۔ آلو کی سرکاری قیمت 75 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ الو درجہ اول کی فروخت 120 روپے فی کلو تک ہو رہی ہے۔

لاہور میں دالوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پرچون میں دال چنے کی فی کلو قیمت 240 روپے ہوگئی۔ ماش کی دھلی دال 640 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

مونگ دھلی کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ مسور کی دال بھی 320 روپے فی کلو بک رہی ہے۔ کالے چنے کی قیمت 230 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

گھی کی فی کلو قیمت 375 روپے فی کلو تک رہ گئی۔ ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے رہ گئی۔ ڈیلرز کے مطابق پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہے۔ ایک کلو چاول 250 روپے میں دستیاب ہے۔

Share With:
Rate This Article