Homeتازہ ترینچنگان کا بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

چنگان کا بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Changan Oshan X7 Price Reduced By Rs. 400,000Changan Oshan X7 Price Reduced By Rs. 400,000

چنگان کا بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سوزوکی، لکی موٹرز کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے بھی اپنی ایس یو وی ”اوشان X7“ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے لیکن قمیتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب اس ایس یو وی کے ”کمفرٹ“ ویرئینٹ کی نئی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 82 لاکھ 99 ہزارو روپے تھی، کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسی طرح ”ایکس 7“ کے ”فیوچر سینس“ ویریئنٹ کی قیمت چار لاکھ روپے نیچے آنے کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔

دیگر کار ساز اداروں کے برعکس اوشان ایکس 7 کی حالیہ پیشکش 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’کیا‘ کی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ کی کمی

یاد رہے کچھ روز قبل ’کیا‘ کمپنی کی اسٹونک کار کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ڈالر کی قدر کم ہونے یا دیگر وجوہات کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 لاکھ روپے کی کمی کی جاتی ہے لیکن ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کی تھی۔

اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کر کے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا تھا۔

Share With:
Rate This Article