Homeتازہ ترین’کیا‘ کی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ کی کمی

’کیا‘ کی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ کی کمی

'Kia' company has suddenly reduced the price of its car Stonic by 15 lakh 13 thousand rupees

’کیا‘ کی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ کی کمی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہر چیز کی قیمت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی رہتی ہے اور یہی صورتحال گاڑیوں کے معاملے میں بھی ہے لیکن ’کیا‘ کمپنی کی اسٹونک کار کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے یا دیگر وجوہات کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 لاکھ روپے کی کمی کی جاتی ہے لیکن ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ تگڑا ہوگیا

اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کر کے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

محمد سلمان نے بتایا کہ پیر کی صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

Share With:
Rate This Article