Homeتازہ ترینہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے: بابر اعظم

ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے: بابر اعظم

National captain Babar Azam holding a press conference in Lahore

ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے: بابر اعظم

لاہور: (سنو نیوز) بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دیکھانے کیلئے کوشاں ہیں، ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کو ٹی 20 سے نہیں ملایا جا سکتا، تمام کھلاڑیوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ میچ کیسے جیتا جائے، حارث رؤف نے بہت جلد ریکور کیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عامر جمال اور کھیلے گا تو مزید بہتر ہوگا، جو کھلاڑی ٹیم کیلئے بہتر تھا اس کو فائنل کیا، ویرات کوہلی کے خلاف پلاننگ بھی اچھی ہوگی، ہم کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مشن ورلڈکپ:پاکستان کی دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئےتیاریاں جاری

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوچ گیری کرسٹن سے بات چیت چل رہی ہے، ان کا بہت تجربہ ہے، ان کو پتا ہے کہ ہمارا لائن اپ کیا ہے، گیری کرسٹن کا اسائنمنٹ جیسے ہی ختم ہوگا وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، ہم گیری کرسٹن کو تمام تر اپڈیٹس دے رہے ہیں، جتنی جلدی وہ ہمارے ساتھ آئیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی انفرادی گول نہیں ہے، ہم بحیثیت ٹیم کھیلیں گے اور متحد ہوکر نتائج دیں گے، یہ کسی ایک کا کھیل نہیں ہے، جو ٹیم کے لیے بہترین ہوگا ہم اس کے ساتھ جائیں گے۔

حسن علی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حسن علی کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، حسن علی کے بارے میں سلیکٹرز کلیئر کرچکے ہیں، اس کے پاس تجربہ ہے، سب سلیکٹرز نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے، سلیکشن میں کسی پلیئر کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پر امید ہیں، امید ہمیشہ ہی رکنی چاہیے، ہم میچ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں، کرکٹ پاکستان کو جوڑتی ہے، سب ایک پیج پر ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

Share With:
Rate This Article