Homeپاکستانسعودی ولی عہد کا اگلے ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

سعودی ولی عہد کا اگلے ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

Prime Minister Shehbaz Sharif meets Saudi Crown Prince Muhammad Bin Salman

سعودی ولی عہد کا اگلے ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد: (سنو نیوز) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا اگلے ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد اعلیٰ سطح اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔ دورہ آئندہ ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، اربوں ڈالرز کے متوقع معاہدوں کے لیے سعودی اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد میں موجود ہیں۔

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کی قیادت میں 30 سعودی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا وفد آج پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوا۔

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستانی حکام سعودی وفد کو متوقع سرمایہ کاری شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔

Share With:
Rate This Article