Homeتازہ ترینسروسز ہسپتال میں نومولود تبدیل

سروسز ہسپتال میں نومولود تبدیل

The newborn was reportedly changed at Services Hospital

سروسز ہسپتال میں نومولود تبدیل

لاہور: (سنو نیوز) سروسز ہسپتال میں مبینہ طور پر نومولود تبدیل کر دیا گیا۔ شہری کامران نے سروسز ہسپتال کے عملے پر حیقیقی بچہ غائب کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

شہری کامران نے سروسز ہسپتال عملے کے خلاف تھانے، میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو درخواست جمع کروا دی۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ نے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

درخواست گزار کامران نے کہا کہ دوران حمل متعدد الٹراساونڈ میں بیٹا آتا رہا، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ہے، سروسز ہسپتال کی فائل پر بھی بیٹا پیدا ہونے کو درج کیا گیا، میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا ہے، ہسپتال کا عملہ ملوث ہے۔

پرنسپل سمز کا کہنا ہے کہ معاملے پر مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے۔ ڈی این اے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔ اگر الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share With:
Rate This Article