Homeپاکستانرانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں: یاسمین راشد

رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں: یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد / فائل فوٹو

رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں: یاسمین راشد

لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں ہم تمہاری طرح نہیں ہیں۔

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک ہم رہا ہو چکے ہوتے، ہمارا لیڈر رہائی کیلئے ڈیل نہیں کرے گا اس کی یہی بات تو اچھی ہے، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو ہم ایک سال سے جیل نہ کاٹ رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کاروائی نہیں ہونے دے رہی، کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا، صنم۔جاوید اور عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کو چار چاند لگا دیئے ہیں، دونوں مزاحمت کی علامت بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کی سختیاں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا جذبہ کم نہیں کر سکیں، دونوں نے سیاسی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، صنم جاوید آج بھی سرگودھا جیل سے مسکرا کر عدالت میں پیش ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز آپ کو مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہوگئی ہیں، اگر آپ بھرتی نہیں ہوئی تو پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے، پولیس کی یونیفارم پہننے کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی اس غفلت کا ذمہ دار ہے، آئی جی کا اس میں رول کیا ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔

Share With:
Rate This Article