Homeتازہ ترینموٹروے پولیس افسرکوکچلنےکامعاملہ:ملزمہ کوجیل بھیجنےکاحکم

موٹروے پولیس افسرکوکچلنےکامعاملہ:ملزمہ کوجیل بھیجنےکاحکم

Lady-Hit-Motorway-Police-Officer

موٹروے پولیس افسرکوکچلنےکامعاملہ:ملزمہ کوجیل بھیجنےکاحکم

اسلام آباد: (سنو نیوز) موٹروے پولیس افسر کو ٹکر مارنے اور کچلنے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمہ کو جوڈیشل ریماند پر جیل بھجوانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون ملزمہ پہلے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کررہی ہوتی ہے اور اس کے بعد موٹروے پولیس افسر کو کچلتے ہوئے بھاگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹروے پولیس افسران سے تلخ کلامی کرنے والی خاتون گرفتار

علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون ملزمہ کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

ملزمہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں خاتون ملزمہ کا میڈیکل کرانے کی استدعا کی گئی، وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ گرفتاری کرتے وقت خاتون ملزمہ کو چوٹیں آئیں،طبی معائنہ کرایا جائے۔

وکیل صفائی کی استدعا پرعدالت نے ملزمہ کے طبی معائنہ کرانے کی استدعا منظور کرلی، ملزمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے،عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

تفتیشی آفیسر ملزمہ سے جیل میں خاتون پولیس اور جیل آفیسر کی موجودگی میں تفتیش کرے گا، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمہ سے جیل میں تفتیش کے حوالے سے مناسب اقدامات یقینی بنائے۔

عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بجھوائی جائے، اور تفتیشی افیسر ملزمہ سے تفتیش کہ رپورٹ مقررہ وقت میں عدالت میں جمع کرائے،عدالت کا حکم۔

Share With:
Rate This Article