Homeپاکستانسیاسی انتشاری ٹولے سے بات چیت نہیں ہو سکتی: میجر جنرل احمد شریف

سیاسی انتشاری ٹولے سے بات چیت نہیں ہو سکتی: میجر جنرل احمد شریف

DG ISPR Major General Ahmed Sharif Chaudhary holding press conference

سیاسی انتشاری ٹولے سے بات چیت نہیں ہو سکتی: میجر جنرل احمد شریف

راولپنڈی: (سنو نیوز) میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی انتشاری ٹولے سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان کےلئے ایک ہی راستہ ہے، سچے دل سے معافی مانگے، 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا پڑے گی، ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی لیڈرز نے چُن چُن کر اہداف دیئے کہ اِدھر حملہ کرو، اُدھر حملہ کرو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی صرف فوج کا نہیں، پوری پاکستانی عوام کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اُس کی فوج پر حملہ کرایا جائے، شہیدوں کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے، فوج اور عوام میں نفرت پیدا کی جائے، جو اس کے ذمے دار ہیں اگر انہیں کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے تو اس ملک کے نظام انصاف پر سوال کھڑا ہوتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا پڑے گی، ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی لیڈرز نے چُن چُن کر اہداف دیئے کہ اِدھر حملہ کرو، اُدھر حملہ کرو، صرف فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے، سب نے دیکھا، کیمرے کی آنکھ نے فلمبند بھی کیا، آپ نے یہ بھی دیکھا کہ عوام کس طرح انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹی۔ جب سب سامنے آ گیا تو کہا گیا یہ جھوٹا فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، جھوٹ اور فریب نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی، ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اہلکار اور شہری شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو اس کی نشاندہی کی ہے، پاکستان اس وقت بھی دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا، پاکستان نے افغان مہاجرین کی بڑا عرصہ مہمان نوازی کی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن معیشت پر بوجھ تھے، پاکستان نے کافی حد تک افغان مہاجرین کی مدد کی ہے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے ہرحد تک جائیں گے، 23 اپریل کو پشین میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک کو گرفتار کیا، چینی شہریوں پر خود کش حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمبار بھی افغان شہری تھا، چینی شہریوں پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی، پشین سے گرفتار دہشت گرد افغان شہری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں مچھ ایف سی کیمپ پر حملے کو ناکام بنایا گیا، بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر لگاتار خطرات ہیں، بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، اعلیٰ عسکری قیادت بھارتی منصوبہ سے آگاہ ہے، بھارت نے مختلف مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیری نوجوان غیر قانونی آپریشن میں شہید کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیوں میں ردوبدل بھی کیا گیا، بھارت کشمیریوں کی جمہوری آواز کو دبانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، لاپتہ افراد کا معاملہ اہم اور پیچیدہ مسئلہ ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے، متعدد ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد میں شامل تھے، لاپتہ کمیشن نے 7 ہزار 940 کے قریب کیسز حل کر دیئے، ترقی یافتہ ممالک میں لاپتہ افراد کی تعداد لاکھوں تک ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بڑھا چڑھا کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پشین سے گرفتار دہشت گرد افغان شہری ہے، جنوری میں مچھ ایف سی کیمپ پر حملے کو ناکام بنایا گیا، اپنے بیان میں افغان دہشت گرد نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، آرمی چیف کئی بار کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربت حملے میں ایک جوان شہید، 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، رواں سال 2 افسران اور 60 جوان شہید ہوئے، یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 133 آپریشنز کیے، ملک تیزی سے امن کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 239 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، سیکیورٹی ادارے یومیہ 100 سے زائد آپریشن کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا ریاست پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاک فوج دہشت گردوں کی راہ میں آہنی دیوار ہے، آپریشنز کے دوران 19 ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ہلاکتیں، گرفتاریاں ہوئیں، پاک افغان سرحد پر 98 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، افغان سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے 8 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔

Share With:
Rate This Article