Homeپاکستانسولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد:(سنونیوز)حکومت سولر پینل لگانے والوں کے پیچھے پڑ گئی، 12 کلوواٹ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویزپیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گھریلو یا کمرشل صارفین سولر صارفین پر 2000 روپے فی کلوواٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی،پاور ڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔

ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغورہے۔سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے.

یہ بھی پڑھیں:

سولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

Share With:
Rate This Article