Homeکھیلچوتھے میچ میں شکست،نیوزی لینڈ کوسیریز میں برتری حاصل

چوتھے میچ میں شکست،نیوزی لینڈ کوسیریز میں برتری حاصل

چوتھے میچ میں شکست،نیوزی لینڈ کوسیریز میں برتری حاصل

چوتھے میچ میں شکست،نیوزی لینڈ کوسیریز میں برتری حاصل

لاہور:(سنونیوز)نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 4رنز سے شکست ،نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل۔

پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنا سکی،فخر زمان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے،عماد وسیم 22رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

افتخار احمد 23،صائم ایوب 20،عثمان خان 16،شاداب خان 7، کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے ولیم او رورک نے 3، بین سیئرز نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کی نقصان پر 178رنز بنائے ،ٹم رابنسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

فاکس کرافٹ 34،ٹام بلینڈل 28، کپتان مائیکل بریسویل 27،مارک چیپ مین نے 9 رنز بنائے،پاکستان کے عباس آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

محمد عامر ،زمان خان ، اسامہ میر ، افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share With:
Rate This Article