Homeتازہ ترینبسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

Former Pakistan Women's Team Captain Bisma Maruf has announced her immediate retirement from cricket

بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان کے بعد عرفان خان نیازی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

تانیہ ملک نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یاد رہے بلے باز بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں بھارت کے خلاف کیا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 276 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جو کسی بھی پاکستانی خواتین کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔

بسمہ معروف نے انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 262 رنز بنائے ہیں، جس میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 80 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Share With:
Rate This Article