Homeپاکستانپنجاب میں طوفانی بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

The Provincial Disaster Management Authority Punjab (PDMA) has issued an alert of thundershower and hailstorm in Punjab from today till April 29

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

لاہور: (سنو نیوز) پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آج سے 28 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت، آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

Share With:
Rate This Article