Homeتازہ ترینزمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل چیتے حملے میں شدید زخمی

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل چیتے حملے میں شدید زخمی

Ex-Zimbabwe cricketer Guy Whittall survives leopard attack

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل چیتے حملے میں شدید زخمی

لاہور: (ویب ڈسیک) زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر گائے وہٹل چیتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر گائے وہٹل شکار مہم کے دوران چیتے کے حملے میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد سابق کرکٹر کو علاج کے لئے ہرارے کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سابق کرکٹر پر حملے کی تصدیق وہٹل کی اہلیہ ہننا اسٹوکس وہٹل نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی۔

سابق کرکٹر اپنے خاندان کے ساتھ زمبابوے کے جنوب مشرقی علاقے ہمانی میں سفاری کا کاروبار چلا رہے ہیں جہاں وہ شکار کے لئے ایک چیتے کا پیچھا کر رہے تھے کہ اس نے حملہ کر دیا جس میں سابق آل راؤنڈر زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل وہٹل ایک بڑے مگرمچھ کے حملے سے بھی بال بال بچے تھے جو ان کے بستر کے نیچے چھپا ہوا تھا۔

یاد رہے وہٹل نے زمبابوے کے لیے 1993 سے 2003 کے درمیان 46 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے کھیلے ہیں۔

Share With:
Rate This Article