Homeتازہ ترینصارفین کیلئے خوشخبری، بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کریں ؟

صارفین کیلئے خوشخبری، بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کریں ؟

all users will be able to take advantage of the new feature without internet

صارفین کیلئے خوشخبری، بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کریں ؟

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اب تمام صارفین کے لیے انقلابی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت اب صارفین فائلز اور تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر دیگر صارفین کو شئیر کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں ویب بیٹا انفو کی جانب سے شئیر کیے گئے بلاگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ کے بغیر نئے فیچر سے تمام صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت اب صارف انٹرنیٹ کے بغیر تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس دوسرے صارف سے شئیر کرسکے گا۔

یہ بات یاد رہے کہ صارفین صرف دستاویزات اور تصاویر ہی شئیر کرسکیں گے، پیغامات انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس فیچر سے سہولت حاصل کرنے کے لیے کچھ شرائط ہیں، انٹرنیٹ کے بغیر آپ صرف اسی وقت فائلز شئیر کرسکتے ہیں جب دوسرا صارف آپ کے قریب موجود ہو۔

ایک بار جب صارفین ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے کنیکٹ ہوجائیں گے، تو انہیں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ ایک دوسرے کو تصاویر اور فائلز شئیر کرسکتے ہیں۔

صارف صرف ان افراد سے ہی فائلز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے اور یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

میٹا نے صارفین کو یہ آپشن بھی دے دیا ہے کہ وہ جب چاہیں اس منظوری کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ شیئر کی جانے والی تمام فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور کسی تیسرے صارف تک اس کی رسائی نہیں ہوگی۔

یاد رہے یہ انقلابی فیچر اس سے قبل بھی محدود پیمانے پر لانچ کیا گیا تھا جب 2023 میں مہسا امینی کے ہلاکت کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور ایران سمیت متعدد ممالک میں انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے یا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

اس دوران واٹس ایپ نے محدود پیمانے پر ’پراکسی سپورٹ‘ فیچر متعارف کیا تھا، پراکسی سپورٹ کا آسان مطلب یہ ہے کہ جن علاقوں یا ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہوگا یا پھر وہاں پر واٹس ایپ پر پابندی ہوگی، وہاں کے لوگ مذکورہ فیچر کے تحت آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

Share With:
Rate This Article