Homeتازہ ترینکیا روہت شرما ڈریسنگ روم میں رو رہے تھے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کیا روہت شرما ڈریسنگ روم میں رو رہے تھے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Was Rohit Sharma crying in the dressing room? The video went viral on social media

کیا روہت شرما ڈریسنگ روم میں رو رہے تھے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں روہت شرما کا بلے کام نہیں آیا۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں رو رہے تھے۔

ممبئی انڈینز کے اوپننگ بلے باز روہت شرما آئی پی ایل 2024 ءمیں اپنی خراب فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ٹیم کے آخری میچ میں زیادہ بلے بازی نہیں کر سکے تھے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے تھے۔

چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کو چھوڑ کر، انہوں نے ایک بھی پچاس رنز نہیں بنائے۔ حیدرآباد میچ کے بعد اب روہت کا ایک ویڈیو میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں رو رہے تھے۔

کیا روہت واقعی رو رہے تھے؟

روہت شرما کی یہ ویڈیو سوہانا نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہیں اور کافی اداس نظر آ رہے ہیں۔ ان کا چہرہ اداسی اور مایوسی سے بھرا ہوا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ رو رہےتھے یا نہیں؟ ظاہر ہے خود روہت بھی اپنی بلے بازی سے خوش نہیں ہوں گے۔ پچھلے 6 میچوں میں ان کے بلے سے کوئی رن نہیں بن سکا۔ چار بار وہ صرف ایک ہندسے کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

آئی پی ایل میں کارکردگی:

روہت شرما نے رواں آئی پی ایل سیزن کا آغاز اچھے رنز کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے گجرات کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 43 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تیسرے میچ میں وہ راجستھان رائلز کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔ چوتھے اور پانچویں میچ میں وہ بالترتیب 49 اور 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ اس وقت ٹاپ فارم میں آئے جب انہوں نے چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ناقابل شکست سنچری بنائی۔

انہوں نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ کے بعد ان کا بیٹ خاموش ہے۔ 6 میچوں میں ان کا سکور 36، 6، 8، 4، 11، 4 رہا ہے۔ روہت نے آئی پی ایل 2024 ءمیں اب تک 12 میچ کھیلتے ہوئے 330 رنز بنائے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے:

ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل 2024 سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ ایسے میں اگر یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روہت شرما کی خراب فارم جاری رہی تو ہندوستان کے لیے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔

روہت اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان کرتے نظر آئیں گے۔ آئی سی سی کا یہ ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکاکی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں ہندوستان اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Share With:
Rate This Article