Homeکھیلپاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیزویمنز کے ہاتھوں کلین سوئپ

پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیزویمنز کے ہاتھوں کلین سوئپ

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کلین سوئپ

پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیزویمنز کے ہاتھوں کلین سوئپ

کراچی :(سنونیوز)پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمینز ون ڈے سیریز ،پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کلین سوئپ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تیسرا ایک روزہ میچ 88 رنز سے جیت لیا، پاکستان 279 رنز ہدف کے تعاقب میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔منیبہ علی 38، عالیہ ریاض 36 اور فاطمہ ثناء 23 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔

ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلرز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، شامیلا کونیل ، شینلی ہینری ، کرشمہ ریمہریک اور زیدہ جیمز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز 141 رنز بناکر نمایاں رہیں، اسٹیفنی ٹیلر 49 اور شمائن کیمبل 38 رنز بناسکیں۔

نشرہ سندھو نے تین، فاطمہ ثناء نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ہیلی میتھیوز کے نام رہا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ 113 رنز، دوسرا دو وکٹوں سے اور تیسرا میچ 88 سے جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

Share With:
Rate This Article