Homeپاکستانایرانی صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس تہران چلے گئے

ایرانی صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس تہران چلے گئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے کراچی سے تہران روانہ ہوگئے

ایرانی صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس تہران چلے گئے

کراچی: (سنو نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر گفتگو ہوئی، ایران کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی ہے، میرے تہران کے دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوا: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو میرے آنے سے جو تکلیف ہوئی اس پر معذرت کرتا ہوں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی میں عشائیے سے خطاب میں واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں۔

انہوں نے صیہونی ریاست کے خلاف ڈٹے رہنے کا اعلان بھی کیا اور فلسطین کی آزادی کو اولین ترجیح قرار دیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

تین روزہ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین مختلف جہتوں پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں ایران پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، زراعت، تجارت، رابطے، توانائی، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article