Homeکھیلکرکٹویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

کراچی:(سنونیوز) پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر کی برتری حاصل۔

تفصیلات کے مطابق ،دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کا فیصلہ میچ کی آخری گیند پر ہوا۔ویسٹ انڈیز نے 224 رنز کا ہدف بمشکل 50 ویں اوورز میں آٹھ وکٹوں پر حاصل کیا۔

اسٹیفنی ٹریلر 73 اور شامائن کیمبل 52 رنز بناکر نمایاں رہیں، کپتان ہیلی میتھیوز 44 رنز بناکر اُم ہانی کا شکار بنیں،ندا ڈار نے چار ، اُم ہانی نے دو، فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.5 اوورز میں 223 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، بسمہ معروف 65 اور سدرہ امین 50 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

چینلی ہینری اور کرشمہ ریمہیرک نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں،ایفی فلیچر نے دو اور ہیلی میتھیوز نے ایک شکار کیا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 23 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست

Share With:
Rate This Article