Homeتازہ ترینبانی فیس بک مارک زکربرگ کوایک روزمیں50کھرب روپےکانقصان

بانی فیس بک مارک زکربرگ کوایک روزمیں50کھرب روپےکانقصان

Mark-Zuckerberg-Upset

بانی فیس بک مارک زکربرگ کوایک روزمیں50کھرب روپےکانقصان

لاہور: (ویب ڈیسک) بانی فیس بک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ایک روز میں 18 ارب ڈالرز (جو کہ 50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں) سے محروم ہوگئے۔

مارک زکر برگ کی کمپنی کی دولت میں یہ کمی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ

اکتوبر 2022 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مارک زکربرگ یا انکی کمپنی کو ایک دن انتے زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ جنوری 2024 سے مارچ2024 کے دوران سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ میٹا نے آمدنی کی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی بھی ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور میٹا ورس پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

مارک زکربرگ نے بتایا تھا کہ اس سال اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے، مارک زکربرگ کے اس اعلان کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹا نے اے آئی سے لیس چشمے تیار کر لیے

مارک زکربرگ 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، مارک زکربرگ کی دولت میں اتنی بڑی کمی کے باعث ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 کے دوران مارک زکر برگ کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کے قریب کمی آئی تھی، اس کے بعد 2023 میں انہوں نے میٹا کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرتے ہوئے دیگر متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا جس سے ان کی دولت میں اضافہ ہوا تھا۔

سال 2022 کے شروع میں مارک زکربرگ ایک دن میں 30 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے جب یہ اعلان کیا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار فیس بک کے صارفین کی تعداد بڑھنے کی بجائے گھٹ گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article