Homeتازہ ترینواٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ

Mark-Zuckerberg,-Meta

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین بھی اب اے آئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں گے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب ہر شخص کی پہنچ میں ہوگی۔

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اپنے تینوں پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کیلئے آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹ لانچ کردیا ہے، اے آئی کی سہولیات اب عام پاکستانی کی پہنچ میں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹا نے اے آئی سے لیس چشمے تیار کر لیے

میٹا کمپنی نے لانچ کیے جانے والے نئے اے آئی بوٹ کا نام “میٹا اے آئی” رکھا ہے، ابتدائی طور پر یہ سہولیات پاکستان، آسٹریلیا، گھانا، کینیڈا، ملاوی، جمیکا، نیوزی لینڈ، نائجیریا، جنوبی افریقہ، سنگاپور، یوگنڈا، زمبابوے اور زمبیا میں صارفین کیلئے متعارف کروایا ہے۔

گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی بنانا کے اعلان سامنے آیا تھا اور مارک زکربرگ نے بھی اس بارے بتایا تھا کہ یہ میٹا اے آئی آپ لوگوں کی تفریح کیلئے ہے، اس کا کام صرف آپ لوگوں کا جواب دینا نہیں ہوگا۔

میٹا اے آئی‘ فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرچ بار میں موجود ہے اور یہاں جا کر صارفین اس چیٹ بوٹ سے سوالات کر سکتے ہیں اور دنیا کی کسی بھی چیز کے بارے انفارمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی بوٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو کسی سوال کا جواب دھونڈنے کیلئے کسی دوسری سوشل میڈیا ایپ پر نہ جانا پڑے اور ایک ہی جگہ پر تمام معاملات حل ہوجائیں۔

میٹا اے آئی کا ’امیجن فیچر‘ کیا ہے؟

فیس بُک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین ’میٹا اے آئی‘ کے امیجن فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اس چیٹ بوٹ کو تفصیلات فراہم کرکے اپنی مرضی کی تصاویر بھی اب بنوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی اخبار نے اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ پر مقدمہ دائر کر دیا

میٹا کے مطابق یہ اے آئی بوٹ آپ کے دماغی خیالات کو بھی تصویر کی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور انیمیشنز بھی بناسکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ’میٹا اے آئی‘ کے چیٹ بوٹ کو فیس بُک اور انسٹاگرام کے سرچ بار سے نہیں ہٹایا جاسکتا اور کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

میٹا کی جانب سے لانچ کیا گیا اے آئی بوٹ آپ کا دوست تو بن سکتا ہے لیکن اس پر مکمل انحصار کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا، ہم اس سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ میٹا اے آئی کی جانب سے موصول ہونے والا جواب سچ یا حقیقت ہو۔

بہتر یہی ہے کہ اس کا استعمال آپ ویسے ہیں کریں جیسے گوگل کے سرچ انجن کا کرتے ہیں اور تنہائی دور کرنے کے لیے اس سے باتیں کریں۔

Share With:
Rate This Article