Homeانٹرٹینمنٹشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 86ویں برسی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 86ویں برسی

Allama-Iqbal

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 86ویں برسی

لاہور: (ویب ڈیسک) برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی آج 86ویں برسی ہے، شاعر مشرق کے کلام میں خود داری، غیرت اور قوت ایمانی کا ذکر کثرت سے ملتا ہے۔

حکیم الامت نے اپنے کلام میں اہل اسلام کی زبوں حالی اور تنزلی کے سدباب کے لیے فکر پیدا کی، قوم کے نوجوان میں تحریک پیدا کرنے کے لیے انہیں شاہین سے تشبہیہ دی۔

علامہ اقبال ایمان کی طاقت کو اسلحہ کی طاقت سے زیادہ اہم گردانتے تھے، 1930 میں خطبہ آلہٰ آباد میں پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لوک موسیقی کی شان اسد امانت علی خان کی 17ویں برسی

علامہ محمد اقبال ایک فلسفی شاعر ہی نہیں بلکہ انسان کے ہاتھوں انسان کے استحصال کے بھی خلاف تھے، ان کے مشہور شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم ، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، جاوید نامہ شامل ہیں۔

علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر 1947 میں مکمل ہوئی، لیکن وہ قیام پاکستان سے قبل 21 اپریل 1938 میں وفات پاگئے، ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ اُن کی احسان مند رہے گی۔

Share With:
Rate This Article