Homeانٹرٹینمنٹلوک موسیقی کی شان اسد امانت علی خان کی 17ویں برسی

لوک موسیقی کی شان اسد امانت علی خان کی 17ویں برسی

Asad-Amanat-Ali-Khan

لوک موسیقی کی شان اسد امانت علی خان کی 17ویں برسی

لاہور: (ویب ڈیسک) کلاسیکل اور لوک موسیقی کے سریلے گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے، اسد امانت علی نے پٹیالہ گھرانے کے فن کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔

پٹیالہ گھرانے کے چشم وچراغ اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہیں موسیقی کا فن اپنے والد استاد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت الگ سے بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کی مداح کو مارنے کی ویڈیو وائرل

اسد امانت علی خان نے اپنی گائیکی کا آغاز دس برس کی عمر سے کیا، ان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی۔

اسد امانت علی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، 8 اپریل 2007 کو وہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Share With:
Rate This Article