Homeتازہ تریندبئی انٹرنیشنل عریبین ہارس چیمپیئن شپ کا میلہ

دبئی انٹرنیشنل عریبین ہارس چیمپیئن شپ کا میلہ

Dubai-Horse-Championship

دبئی انٹرنیشنل عریبین ہارس چیمپیئن شپ کا میلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دبئی انٹرنیشنل عریبین ہارس چیمپیئن شپ کا انعقاد، خوبصورت، پھرتیلے اور تنومند گھوڑے توجہ کا مرکز بن گئے۔

متحدہ عرب امارات میں سجا انٹرنیشنل عریبین ہارس چیمپیئن شپ کا رنگا رنگ میلا، جس میں 21 ممالک کے 400 گھوڑوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپیئن شپ قویسی عبیداللہ کا کہنا ہے کہ بہترین ہارس شو کے انعقاد پر بہت خوش ہیں، گزشتہ 21 سال سے اس چیمپیئن شپ کا انعقاد ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کاکول فٹنس کیمپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار خیال

دنیا کے مختلف ممالک سے عربین گھوڑے اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔

گھوڑے مختلف مراحل سے ہو کر اس چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں۔

دو روزہ مقابلوں میں خوبصورت ترین گھوڑے کے مالک کو 4 لاکھ ڈالر مالیت کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے، 7 ججز پر مشتمل جیوری گھوڑے کی چال ڈھال، رنگ ونسل اور عمر کے حساب سے اس کی خوبصورتی اور دلکشی کا فیصلہ کرے گی۔

Share With:
Rate This Article